فرانسیسی کوہ پیما کو بچانے والے آرمی ایوی ایشن پائلٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

راولپنڈی: 2018 میں نانگا پربت سے فرانس کے کوہ پیما کو ریسکیو کرنے والے پاک آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی میوزیم میں ایوی ایشن پائلٹس کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر سینیئر عسکری حکام نے شرکت کی۔

فرنچ جوائنٹ فورس بحرہ ہند کے کمانڈر ریئر ایڈمرل دیدیئر مالٹری پائلٹس کو اعزازات دے رہے ہیں

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تقریب میں فرنچ جوائنٹ فورس بحرہ ہند کے کمانڈر ریئر ایڈمرل دیدیئر مالٹری نے بھی شرکت کی اور پائلٹس کو  اعزازات دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 2018 میں فرانس کی خاتون کوہ پیما الزبتھ ریول نانگا پربت میں پھنس گئی تھیں جنہیں فرانسیسی سفارتخانے کی درخواست پر پاک آرمی ایوی ایشن پائلٹس نے ریسکیو کیا تھا۔

خیال رہے کہ جنوری 2018 میں کوہ ہمالیہ میں واقع پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کے دوران پھنس جانے والی فرانسیسی خاتون کوہ پیما کو ریسکیو کیا گیا تھا۔

فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ پولینڈ کے کوہ پیما بھی موجود تھے جن کی لاش نہیں مل سکی تھی۔ یہ کوہ پیما، کوہ ہمالیہ میں واقع 26 ہزار 660 فٹ بلند نانگا پربت چوٹی پر خراب موسم کے باعث کیمپ میں پھنسی ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کو ‘قاتل پہاڑ’ بھی کہا جاتا ہے، جسے سر کرنے کی کوشش کے دوران اب تک کئی کوہ پیما جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share