عمران خان ماتھے پر کلنک کا وہ ٹیکہ نہ لگنے دیں جسے بعد میں دھونا مشکل ہو جائے

عمران خان اپنی توانائیاں مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔ چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکہ نہ لگنے دیں جسے بعد میں ان کے لئے دھونا بھی مشکل ہو جائے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا اسے قابو کرنا پڑے گا۔

سربراہ ق لیگ نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی توانائیاں مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے پر صرف کریں۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

حکومت کی جانب سے نواز شریف یا شہباز شریف سے ضمانت کے طور پر 7 ارب روپے کے بانڈ طلب کیے گئے ہیں ۔بانڈ کی فراہمی پر نواز شریف بیرون ملک علاج کے لیے 4 ہفتوں کے لیے باہر جاسکیں گے۔

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد ہمیں اندازہ ہوا کہ نواز شریف کی صحت کو سنگین مسائل لاحق ہیں، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اتنا گمبھیر ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share