لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی خلاف ورزیاں جاری، فائرنگ سے ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی

فائل فوٹو: بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری

آزاد کشمیر کی شہری آبادی ایک بار پھر بھارتی فوج کا نشانہ، ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بگسر سیکتر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع بھمبر کے دیہات مینڈیکا سے ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share