بھارتی پراپیگنڈہ اور بھارتی مظالم

بھارتی پراپیگنڈہ اور بھارتی مظالم

ملک محمد ابرار

یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے اور اس نے کبھی پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ بھارتی انتہاء پسند قیادت اپنا آپ دکھا رہی ہے اور پاکستان کےخلاف پراپیگنڈہ کررہی ہے۔

مودی پاکستان توڑنے کی مکتی باہنی کی تحریک میں حصہ لینے کا کریڈٹ بھی فخریہ انداز میں لیتے ہیں۔ پاکستان چین راہداری معاہدے کی بھی خود جارحانہ انداز میں مخالفت کرتے ہیں۔ جبکہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی پاکستان کی سالمیت کمزور کرنے کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہیں اور اس کی سرپرستی میں کراچی، بلوچستان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتیں کرنیوالے سفاک ملزمان کراچی میں اپنی گرفتاری اور بلوچستان میں ایف سی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد خود اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے ’’را‘‘ سے دہشت گردی کی تربیت اور مالی و حربی معاونت حاصل کی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین بھی ورکنگ بائونڈری پر فائرنگ اور گولہ باری سے متاثر ہونیوالے پاکستانی علاقوں کا دورہ کرکے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ بھارت کی مثال اس ظالم بھیڑئے کی سی ہے ۔ جو زیادتی بھی کرتا ہے اور الزام بھی لگاتا ہے پھر اپنے ظلم کو درست بھی کہتا ھے۔ ایسے گروپ یا ایسے لوگ جو پاکستان کے خلاف بات کریں ان سے دور رہیں اور ان کو “ان فالو” کر دیں۔

 

 

 

 

 

ملک محمد ابرار صحافی ہیں اور آج کل ایک قومی ادارے کے ساتھ تجزیہ کار کےفرائض انجام دے رہے ہیں

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share