غیرمتعلقہ خاتون کی دفترخارجہ میں ٹک ٹاک ویڈیو، معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا

غیرمتعلقہ خاتون کی طرف سے دفترخارجہ کے انتہائی سکیورٹی کانفرنس ہال میں داخلہ اور صدارتی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا اب اتنا آسان ہو چکا ہے کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا۔

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں وہ اس جگہ پہنچ گئیں جہاں اہم اجلاس ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دفترخارجہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزارت خارجہ نے ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی اہم کمیٹی روم تک رسائی کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزرات خارجہ نے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا بھی حکم دیدیا ہے۔ غیر متعلقہ خاتون اتنی اہم جگہ تک کیسے پہنچی ؟ اس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے ہیں۔

تحقیقات میں اس بات کا پتا چلایا جا رہا ہے کہ خاتون کس افسر کی کلیئرنس کے بعد دفتر خارجہ میں داخل ہوئیں؟ دفتر خارجہ کی انٹری لاگ بک کی بھی چھان بین کی جانے لگی ہے۔ یہ پتا چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ اس خاتون کے دفترخارجہ انٹری کے پیچھے کون سے عناصر ملوث ہو سکتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک گرل حریم شاہ بغیر کسی خوف کے وزارت خارجہ کے اہم کمیٹی روم میں گھومتی پھرتی رہیں اور صدارتی کرسی پر بھی براجمان ہوئیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share