انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنا بے بنیاد ہے،فردوس عاشق اعوان

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، فوٹو: اے پی پی

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کوخاتون اوّل کے دورہ پاکپتن سے جوڑنا قابل مذمت ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے اہم بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیہ پروٹوکول لینے کی قائل نہیں ہیں۔ درگاہ حضرت بابا فریدؒ جیسی بابرکت جگہ پر تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں مختلف انتظامی تبادلوں کو وزیراعظم کی اہلیہ سے منسوب کرنے کی خبریں قطعی بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share