لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین تعینات

فوٹو بشکریہ ٹویٹر اکاونٹ عاصم سلیم باجوہ

 لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چار سال کے لیے سی پیک اتھارٹی کا چیئرپرسن تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی جوائنگ کی تاریخ سے مدت ملازمت شمار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عاصم سلیم باجوہ سابق ترجمان پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

خیال رہے کہ سی پیک اتھارٹی کی سربراہی کیلئے تین نام بھیجے گئے تھے، تاہم قرعہ لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کے نام نکلا۔

وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share