نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے تیار، کل روانگی متوقع

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف علاج کی غرض سے کل بیرون ملک روانہ ہونگے

عدالت سے ریلیف ملنے کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف علاج کی غرض سے بیرون ملک اڑان بھرنے کے لئے تیار، کل بروز منگل روانگی متوقع

میاں نواز شریف کو بیرون ملک منتقل کرنے کے لئے ائر ایمبولینس کل بروز منگل ہی قطر سے لاہور پہنچے گی جہاں سے وہ سابق وزیراعظم کو لندن منتقل کرے گی۔

نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کے لئے ادویات میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نواز مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی روانگی کے بارے میں بتایا کہ نواز شریف کل بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوں گے، ایئر ایمبولنس بھی کل صبح ہی پاکستان پہنچے گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے نواز شریف عوام کی دعاؤں کے سائے میں لندن جائیں گے، حکومت نواز شریف سے حسد کی بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے، حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کر کے ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر حکومتی مشاورت جاری ہے، وزیر اعظم عمران خان سے حکومتی قانونی ٹیم کا رابطہ ہوا، ٹیم کو عمران خان نے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لیا جائے اور ایک مفصل رپورٹ کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ فیصلے کے تمام قانونی پہلوؤں پر مشاورت کی جائے اور قانونی ٹیم کابینہ اجلاس میں اراکین کو تفصیلی طور پر آگاہ کرے، حکومتی لائحہ عمل کابینہ اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں اپیل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ بھی کل ہی کیا جائے گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share