پاکستان کی جانب سے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین ون 650 کلو میٹر تک ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل تجربے کا مقصد پاکستان کی کم از کم دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو جانچنا تھا۔

زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل شاہین ون، نہ صرف روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ دشمن کی جانب سے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کی صورت میں ایٹمی حملے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس میزائل کی جدید ٹیکنالوجی کو دشمن کے ٹھکانوں کو 100 فیصد درستگی سے نشانہ بنانے کیلئے خاص طور پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share