ثانیہ مرزا کے بیٹے کی اپنے نانا کے ہمراہ اخبار پڑھتے ہوئے تصویر وائرل

قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں گزشتہ سال بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام دونوں نے اذہان مرزا ملک رکھا، بیٹے کی پیدائش کے بعد ہر کوئی انکی ایک جھلک کیلئے بیتاب تھا، اس دوران بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعے بیٹے کی تصاویر بھی شیئرز کیں۔

اب انہوں نے ایک اور تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان ملک اپنے نانا عمران ملک کے ساتھ  اخبار پڑھ رہے ہیں۔ اس پر بھارتی ٹینس سٹار نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹس پر لکھا کہ میرا بیٹا اپنے نانا کے ساتھ پسندیدہ سرگرمی میں مصروف ہے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا ملک کے بیٹے اذہان ملک بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں، یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جو اب تک لاکھوں مرتبہ دیکھی جا چکی ہے۔

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی ہر ایک لمحہ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، اسی طرح کی ویڈیو بھی انہوں نے شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اذہان ملک اپنی آنٹی انعم مرزا کے ساتھ محظوظ ہو رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ایک چیز جو بالکل نہیں بھولی جا سکتی وہ اذہان اپنی آنٹی انعم مرزا کے ساتھ اپنے ہاتھ کی انگلی بڑھا رہے ہیں، جس پر انعم پوچھتی ہیں کہ اس بچے کی عمر کتنی ہو گی۔

یاد رہے کہ اذہان مرزا ملک 30 اکتوبر 2019ء کو ایک سال کے ہوگئے، سالگرہ کے حوالے سے ثانیہ مرزا نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے بیٹے اذہان کی نومولود والی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’’ایک سال ہو گئے آپ کو دنیا میں آئے ہوئے اور ہماری دنیا بنے ہوئے‘‘۔

ثانیہ مرزا نے مزید لکھا کہ اذہان ملک آپ کی پیدائش کے پہلے دن سے لیکر اب تک آپ ہر ایک کے چہرے پر خوشیاں لا رہے ہیں، آپ میرا سچ ہو مجھے آپ سے بہت پیار ہے، میں آپ سے وعدہ کرتی ہوں کہ اپنی آخری سانس تک آپ کیساتھ رہوں گی۔ آپ کو سالگرہ مبارک ہو۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے 12 اپریل 2010ء کو شادی کی تھی، دونوں کے درمیان پانچ ماہ تک کے تعلق کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ ہم دونوں شادی کر رہے ہیں، دونوں کا تعلق کھیلوں سے ہے۔

ایک ٹینس سٹار جبکہ دوسرا کرکٹ کا مشہور کھلاڑی ہے۔ دونوں کا تعلق روایتی حریف ممالک سے ہے، لیکن دونوں کی شادی نے ثابت کیا کہ پیار کا کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ اس بات کا ثبوت یہ بھی ہے کہ دونوں کے درمیان 9 سال تک کی شادی برقرار ہے اور روز بروز ان کے رشتے میں مضبوطی آ رہی ہے جس کا ثبوت ان کا پیارا بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share