عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عمران خان

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں سہولیات کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وزیر تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب نسیم یوسف کھوکھر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں صحت کے شعبے میں سہولیات کو بہتر بنانے کے ضمن میں نئے اقدامات کے تحت پانچ بڑے ہسپتالوں کے شعبہ حادثات میں فراہم کی جانے والی سروسز کو مزید بہتر بنانے، ہسپتالوں کی او پی ڈیز کی مرمت و تزئین، مددگار کاﺅنٹرز کے قیام اور ہسپتالوں کے انتظامی و مالی امور کو بہتر بنانے کی غرض سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کو ہسپتالوں کے انتظامی امور میں سزا اور جزا کے نظام اور غریب مریضوں کو بہتر اور بروقت علاج کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیس اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا کام مکمل ہو چکا ہے، باقی چھ اضلاع میں بھی جلد ہیلتھ کارڈ کا اجرا کردیا جائے گا۔ ہیلتھ کارڈ سہولت کے ذریعے مستحقین کو علاج کی سہولیات کی فراہمی شروع ہو چکی ہے۔ زیادہ سے زیادہ مستحقین کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم کو مستقبل میں امراض قلب کے نئے ہسپتالوں کے قیام کے منصوبوں اور صوبہ میں ڈینگی پر قابو پانے کےلئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام زمینوں کی نشاندہی کر کے نجی شعبے کے ہسپتالوں کو لیز پر دینے اور ہیلتھ کارڈ کے تحت ان نجی ہسپتالوں سے مستحقین کے علاج کو منسلک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی بروقت اورمعیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس ضمن میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں امیر کو تو معیاری علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کئے گئے لیکن غریب اور متوسط طبقے کو معیاری اور بر وقت علاج کی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم نے کاہ کہ موجودہ حکومت اس ضمن میں ایک مربوط حکمت عملی کے تحت وضع کیے گئے روڈ میپ کی تکمیل پر عمل پیرا ہے جس سے طبقاتی تفریق کے بغیر ہر شہری علاج معالجے کی بہترین سہولیات حاصل کر سکے گا

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share