پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے کا تنازعہ، علی ظفر نے اپنے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے آفیشل سونگ کے تنازع کے بعد علی ظفر نے اپنے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے کے تنازع میں دلچسپ موڑ آ گیا ہے۔ عوام کی فرمائش پر گلوکار علی ظفر نے گانا بنانا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر’’ بھائی آ رہا ہے، تیار ہو؟’’ کا ٹیزر بھی جاری کر دیا ہے۔ گانے کے ایشو پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ فنکار اور

کرکٹرز کے ردعمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔

علی ظفر کی ٹویٹ پر حمایت کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے لکھا کہ ہو جائے پھر؟ بھائی حاضر ہے۔

ایک صارف نےآفیشل ترانے گانے والی ٹیم کے رکن عاصم اظہر کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان سے سوال کیا کہ علی ظفر کی جانب سے گانا دوبارہ گائے جانے پر آپ کی انسلٹ نہیں ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ کوئی بے عزت نہیں علی ظفر ان کے سینئر ہیں۔

 عاصم اظہر نے مزید کہا کہ اس زیادہ خوشی کی بات کوئی نہیں ہو سکتی کہ وہ پاکستان کی بہتری کیلئے سپورٹ کر رہے ہیں۔ ہمارا یہی مسئلہ ہے کہ آپس میں بٹے ہوئے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share