ریلیف پیکج بھی غریب کے کام نہ آیا، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں

فائل فوٹو: یوٹیلٹی سٹور کا اندرونی منظر

اسلام آباد: وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ ریلیف پیکج بھی غریب کے کام نہ آ سکا، یوٹیلٹی سٹورز پر تمام اشیا کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، چینی دو روپے اور گھی پانچ روپی فی کلو مہنگا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے بڑھا دی گئی ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی پہلے اڑسٹھ روپے اور وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ستر روپے فی کلو ہو گئی۔ ریلیف کے نام پر دو روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ گھی کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں۔ وزیراعظم ریلیف پیکج کے بعد پانچ روپے اضافہ ہو گیا۔ قیمت ایک سو ستر سے بڑھ ایک سو پچھہتر روپے فی کلو ہوگئی۔

ادھر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کو پیکج سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ چینی کے ذخیرہ اندوز چینی مارکیٹ میں لے آئیں ورنہ ان کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ حکومت مارکیٹ میں چینی کا سیلاب لے کر آئے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ریلیف پیکج پر بعض وزرا نے شدید تنقید کرتے ہوئے یوٹیلیٹی سٹورز کو اربوں کا پیکج دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔

وزیر اعظم نے کھاد کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں کم نہ کرنے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے سخت انداز میں پوچھ گچھ کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بتایا جائے کہ جی آئی ڈی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوئیں؟ وزیراعظم نے ہدایت کی وزارت تجارت کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنائے، کسی صورت کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share