کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی

روم: کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی ہے، متاثرہ شخص اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھا۔

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ 65 سالہ پاکستانی شہری میلان میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا۔ پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت واپسی سے متعلق رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ اٹلی میں جاپان کے بعد بزرگ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنھیں بچانے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کرونا وائرس سے یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔

اٹلی کی حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

اٹلی میں ہر قسم کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکیں سنسان اور ویران ہیں۔ چین اٹلی کی مدد کیلئے ماہرین کی ٹیم بھیجے گا۔

کرونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share