کنٹینروں سے بنایا جانے والا تین منزلہ خوبصورت گھر

امریکی نوجوان نے سب کو حیران کر دیا، تین منزلہ خوبصورت گھر بنایا تو وہ بھی 1 کنٹینرز کو اکٹھا کر کے۔

امریکی ریاست ہیوسٹن کے آرکیٹیکٹ ول بریاکس نے 11 کنٹینرز کی سے اپنے خوابوں کا گھر تیار کیا۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

بریاکس کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ میں کنٹینرز کو گھر میں تبدیل کرنے کا خیال کافی وقت سے تھا۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

انہوں نے اپنے اس خیال کو حقیقی رنگ دینے کے لیے کنٹینرز سے گھر بنانے کے لیے سب سے پہلے گھر کا تھری ڈی ڈیزائن کمپیوٹر میں تیار کیا اور اس ڈیزائن پر عمل کرتے ہوئے گھر بنانے کا کام شروع کیا۔

امریکی نوجوان نے ایک ہی دن میں 11 کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ایک کے اوپر ایک رکھنے کے بعد دن رات اس گھر کو بنانے میں مشغول رہے۔

بریاکس کے ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں کنٹینرز سے بنا3 منزلہ گھر ابھی نا مکمل ہے جسے وہ جلد ہی مکمل کرلیں گے۔

فوٹو: آڈیٹی سینٹرل

بریاکس نے آرٹیکل میں لکھا کہ اگر ان کے پاس رقم موجود ہوتی تو وہ بہت پہلے ہی اس گھر کو بنا لیتے۔

کنٹینر سے بنا 3 منزلہ خوبصورت گھر ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں مقبول ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share