ملازم میں‌ کرونا وائرس کا شبہ، کابل میں پاکستانی سفارتخانے کا ویزا سیکشن بند

فائل فوٹو: کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کا مرکزی گیٹ

اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ملازم میں کرونا وائرس کا شبہ، ویزا سیکشن بند کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق افغانستان میں کرونا وائرس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ کرونا وائرس کے شبے کے باعث پاکستانی سفارت خانے کے ملازم کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا سیکشن کو پہلے کلیئر قرار دے کر کھولا دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی اور کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے شہری ایران سے براستہ دبئی وطن پہنچنے جبکہ کوئٹہ کا رہائشی بچہ اپنے والدین کیساتھ ایران سے آیا تھا۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ کر ان کی انتہائی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

Please follow and like us:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error

Share with the world

RSS
Follow by Email
LinkedIn
Share